• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کے بھوکوں نے پاکستان کو بحرانوں میں دھکیلا، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر محمد سعید مغل ایم بی نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کہنا کہ پاکستان کے مسائل پچھلے 75برس سے ہیں، وہ ہفتوں میں ختم نہیں ہوسکتے،عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا ان بحرانوں کو پیدا کرنے والے یہی مفاد پرست اور اقتدار کے بھوکے افراد ہیں جو قیام پاکستان سے اب تک اقتدار پر قابض ہیں اور عوام کا استحصال کرکے اپنی ذات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، انہوں نے کہا جب تک ان میں سے بعض حکمرانوں کو ووٹ کے ذریعہ ختم نہیں کیا جائے گا مسائل میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ جب تک ان سیاست دانوں کا اقتدار پر قبضہ ہے پاکستان میں خوشحال اور مضبوط معاشرہ آنا مشکل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ایک مخصوص طبقہ مسائل میں اضافہ کرکے اپنا مطلب آسانی سے حل کر رہا ہے۔ انہوں کہا یہی وقت ہے کہ پڑھے لکھے، دیانت دار نوجوانوں کو موقع دیا جائے تاکہ پاکستان جس مقصد کے لئے قائداعظم نے بنایا تھا وہ مقصد پورا ہو، اسی میں بہتری ہے۔
یورپ سے سے مزید