• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سمیت ملک کے 26 اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی(این این آئی)پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دیئے ، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہوگئی جس کے مطابق سندھ سمیت ملک کے 26 اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی کراچی کے6اضلاع، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سجاول، سکھرمیں وائرس پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی کے باعث پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دیے ہیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی جس میں ملک 3صوبوں کے26اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی ساؤتھ، کیماڑی، کورنگی، ملیر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سجاول، سکھر، چمن، لورالائی، پشین، کوئٹہ، ژوب، اسلام آباد، باجوڑ، پشاور، ڈیرہ غازی خان، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال80سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ملک بھر میں 67کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 26کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید