• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ رابعہ مسلم لیگ ن پرتگال کی سینئر نائب صدر مقرر

لزبن( زا ہد مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کی سینئر رہنما سیدہ رابعہ کو چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ نون اور وائس چیئرمین پنجاب اورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے سینئر نائب صدر پرتگال مقرر کیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سیدہ رابعہ نےجنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پارٹی نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی اور دیار غیر میں ملک اور قوم کے ساتھ اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ سیدہ رابعہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف جس طریقے کے ساتھ پنجاب بھر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولہ پاکستان کو ناکام بنانے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

یورپ سے سے مزید