اوسلو( نیوز ڈیسک)ہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے والے طیارے کا اوسلو سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہائیڈرالک سسٹم فیل ہوا۔ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی طور پر لینڈنگ کی، تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترگیا۔ڈچ میڈیا کے مطابق حادثےکا شکار طیارے میں سوار 176مسافر اورعملے کے 6اراکین محفوظ رہے۔