• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان صدیق اکبرؓ کانفرنس

بارسلونا(جواد چیمہ ) منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری عطا المصطفیٰ کیلانی ڈائریکٹر منہاج القرآن بادالونا اسپین نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان قدیر احمد خان اور محمد ارسلان نے پیش کی۔ کانفرنس امیرتحریک منہاج القرآن اسپین علامہ عبدالرشید شریفی کی زیرصدارت ہوئی،جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اعجاز ملک ڈائریکٹرمنہاج القرآن اسپین نے کیا۔انہوں نے نزول قرآن اور فضیلت قرآن پر مفصل گفتگو کی اور حافظ قرآن کی اہمیت وقابلیت بیان کی۔ علامہ عبدالرشید شریفی نے منہاج القرآن بادالونا کی 2009سے اب تک کی تمام مراحل وار ترقی کے زینے حاضرین کے سامنے رکھے اور کہا کہ یہ سنٹر آپ کے تعاون سے چل رہا ہے یہاں بچے بچیاں حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ ناظرہ کی بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ روح پرور تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا اسپین میں تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ خلیل افضل ولد حاجی محمد افضل کی دستار بندی کی گئی قاری عطا المصطفی کیلانی نے کہا کہ بادالونا مرکز میں اب تک تین بچے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر چکے ہیں۔ اس پر مسرت موقع پر حافظ خلیل افضل ولد حاجی محمد افضل نے اپنے تمام اساتذہ کو خصوصی تحائف دئیے اور قاری عطا المصطفی کیلانی ڈائریکٹر منہاج القرآن بادالونا اسپین کو عمرہ کی سعادت کے لئے ٹکٹ دینےکا اعلان کیا۔ جنرل سیکرٹری منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا محمد اسد قادری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس بابرکت محفل میں شریک ہوئے۔
یورپ سے سے مزید