• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلبرن گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا 87 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

میلبرن(نیوز ڈیسک)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران 5روز میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 3لاکھ 50ہزار 700 سے زیادہ شائقین میدان میں آئے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1937میں 3لاکھ 50ہزار 534 کرکٹ شائقین نے میدان کا رخ کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ میچ کے 5ویں دن پہلے سیشن کو دیکھنے کے لیےتین لاکھ 51ہزار 371 میدان میں آچکے ہیں جب کہ مزید شائقین کی آمد متوقع ہے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کا مطلب یہ ہے کہ 2024کے ایم سی جی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو اس میچ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا جو سر ڈونلڈ بریڈمین کی قیادت میں آسٹریلیا نے اس گراؤنڈ پر جنوری 1937 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جو 6دنوں تک جاری رہا تھا۔اس ٹیسٹ میچ کیلئے شائقین کی آمد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس کی روزانہ کی تعداد بالترتیب87 ہزار، 85 ہزار، 83ہزار، 43ہزار اور 51ہزار سے زیادہ رہی۔ ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022کے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے آئی تھی اس میچ کو 90ہزار 293شائقین نے دیکھا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھارت اور زمبابوے کے میچ کو دیکھنے کیلئے 82 ہزار 507 لوگوں نے گراؤنڈ کا رخ کیا تھا۔
یورپ سے سے مزید