• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روزہ باجوڑ فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ضم اضلاع ٹورازم ونگ اور ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے زیراہتمام دو روزہ باجوڑ فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا۔فیسٹیول میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت میجک شو، مشاعرہ، مقامی موسیقی، اتنڑ ڈانس، موسیقی، مزاحیہ خاکے اور بچوں کیلئے پلے ایریاسجایاگیا تھا۔ فیسٹیول میں باجوڑ سکاؤٹس 172 ونگ اور باجوڑ پولیس کا بھی تعاون حاصل رہا۔ اختتامی روز باجوڑ خار میں 7کلومیٹر ٹریک پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاسائیکل ریس میں لقمان نے پہلی، وحید نے دوسری اور امتیاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،فاتح سائیکلسٹ میں بالترتیب 40 ہزار، 25 ہزار اور 15 ہزار کے نقد انعام تقسیم کئے گئے۔فیسٹیول میں کبڈی، مارشل آرٹس، رسہ کشی کے مقابلے بھی مکمل ہوئے ،کبڈی، مارشل آرٹس، رسہ کشی کے فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔فیسٹیول میں محفل موسیقی میں مختلف گلوکاروں نے پرفارم کیا۔
پشاور سے مزید