• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوتیلے بھائیوں نے وراثتی جائیداد سے محروم کر دیا ہے،شبانہ ملک

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشاور کی رہائشی خاتون شبانہ ملک ولد ملک رحیم بخش نے سوتیلے بھائیوں کی جانب سے وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور صوبائی محتسب پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد 2008میں فوت ہو چکے ہیں ابھی تک سوتیلے بھائی ندیم،نو ر محمد اور ملک اصغر خان سکنہ ندیم ٹاؤن دلہ زاک روڈ نے مجھے شرعی اور جائز حق سے محروم کر رکھا ہے،جائیداد میرے داد حاجی وزیر محمد ولد ملک اشرف کے نام پر ہے اور اسکی کوئی قانونی تقسیم تا حال نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ جائیداد میں ہشتنگری میں مارکیٹ،دو عدد مکانات،کمرہ جات دومنزلہ عمارت،دلہ زاک روڈ پر گھر تقریبا ً تین کنال بمعہ دس مرلہ مکانات،دلہ زاک روڈ پر واقع پلازہ ران ٹاور ندیم،نور،اصغر چار ارڈرز کے نام سے جو کہ تقریباً چھ کنال دو منزلہ تعمیر شدہ جسمیں 63دکانیں اور 30فلیٹس ہے اسی طرح رینگ روڈ پر بھی مختلف پراپرٹی ہے جسمیں مارکیٹ اور مستری خانہ،اور گودا م ہے جو انتقال نمبر 8370 مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور جعلی دستخط کر کے پٹواری حلقہ وغیرہ کے ملی بھگت سے اندراج کیا گیا ہے اور دلہ زاک روڈ پر دو کانیں بھی جائیداد میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ والد کے فوتگی کے وقت بینک اکاونٹس میں موجود رقم گھر پر تھی جبکہ گھر کے سامان وغیرہ وہ پرچی جو کہ والد کی زر خرید و جدی پشتی انکو وراثت میں ملی ہیں میرے والد کے فوتگی کے بعد ہم سب وارثان کا جائز و شرعی حق بنتا تھا لیکن میرے بھائیوں نے مجھے اج تک اپنے حق سے محروم کر رکھا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں اپیل کر کے جائیداد میں حصہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید