کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ملگری وکیلان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ نور اللہ شاہ احساس نے کہا ہے کہ کاسی قبیلے کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر پولیس کی لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، کاسی قبیلے کا شمار کوئٹہ کے تعلیم یافتہ ،باشعور ،مہذب اور قانون کی پاسداری کرنے والی اقوام میں ہوتا ہے،پولیس کی جانب سے اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں ریاست اور عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کے مترادف ہیں، ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ پولیس کی جانب سے پر امن احتجاجی دھرنا کیمپ پر کارروائی کا نوٹس لیا جائے اور کاسی قبیلے کے برحق اور جائز مطالبات کو حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام اور اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں، ملگری وکیلان کاسی قبیلے کے جائز مطالبات اور حقوق کے لئے ہر قانونی فورم پر ساتھ دے گی، بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کاسی قبیلے کے جائز اور برحق مطالبات تسلیم اور ان کے معتبرین و نوجوانوں کو جلد رہا ،زخمیوں کا فوری علاج معالجے کا بندوست اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔