کوئٹہ(خ ن)اے سی سریاب نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے دکانوں سے 36 کمپریسر ضبط کرکے 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے شہر کے متعدد علاقوں میں دوران کارروائی 30 کمپریسر ضبط کرتے ہوئے ایک دکاندار کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا اسی طرح اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی عالمو چوک پر کارروائی کرتے ہوے 15 کمپریسر ضبط کرکے 2 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا مجموعی طور پر 81 کمپریسر ضبط کیے گئے۔