• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب مل اسکول و ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا احتجاج‘ سڑک بلاک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب مل اسکول اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا گیس پریشر میں کمی کے خلاف احتجاج ، ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا جس سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ، مظاہرین کا موقف تھا کہ شدید سردی میں گزشتہ کئی روز سے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی بندش روز کا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، متعدد بار سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، آج احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں ، بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے کئی گھنٹوں بعد احتجاج ختم کرتے ہوئے ٹریفک بحال کروادی۔
کوئٹہ سے مزید