• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنائے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کاسی قبیلے کے پرامن احتجاجی کیمپ کے شرکاء اور حب میں زبیر بلوچ کے بازیابی دھرنا میں خواتین و بچوں کے اوپر پولیس کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ پرامن ریلی ہر ایک کا جمہوری حق ہے پرامن ریلی اور خواتین بچوں کے اوپر تشدد بلوچستان کے روایت کے برعکس ہے بلوچستان میں جبری گمشدگی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ کاسی قبائل کے پرامن ریلی میں تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے حب میں خواتین و بچوں کے ریلی پر تشدد اور کاسی قبائل کے پرامن احتجاجی کیمپ کے شرکاء پر تشدد و گرفتاریوں کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور تمام گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید