کوئٹہ ( پ ر)وزیراعلیٰ کے سابق کوآرڈی نیٹر شوکت اسٹیفن نے پیغام میں کہا ہے کہ خدا کرے کہ سال نو2025ءہمارے ملک اور صوبہ کے عوام کے لئے خوشیوں بھرا سال ثابت ہو ،نیاسال ملک میں معاشی استحکام لائے اور دہشت گردی ختم ہو، کیونکہ 2024ءمیں سیکورٹی فورسز کے جوانوں سمیت سیکڑوں عوام شہید ہوئے ۔مسیحی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نئے سال کی عبادات میں ملک اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے دعائیں کریں ۔