ملتان (سٹاف رپورٹر) گلگشت ڈویژن نے ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی اور موٹر سائیکل و وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 51گینگز کے 131ممبران کو گرفتار کر کے 04کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 04کاریں، 02ٹریکٹر ٹرالیاں، 75موٹر سائیکلیں، طلائی ریورات، موبائل فونز اور نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 کلوگرام چرس، 07کلوگرام ہیروئن، 3534لیٹر شراب بھی برآمد کرلی ہے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 71 پسٹل 30 بور معہ 235 ضرب گولیاں بھی برآمد کر لیے گئے ہیں،بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں12افراد کیخلاف مقدمات درج ۔ملتان پولیس کینٹ سرکل میں تھانہ کینٹ ،تھانہ جلیل آباد اورتھانہ چہلیک نے ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی اور موٹر سائیکل و وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 05گینگ کے07 ممبران کو گرفتار کر کے 39لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 31موٹر سائیکلیں،06موبائل فونز اور 03لاکھ روپے سے زائد نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے۔ پولیس تھانہ شاہ شمس کا نیو ایئر نائٹ کے لیے شراب تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شراب کی سپلائی کی تیاری میں ملوث ایک بدنام زمانہ شراب فروش کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 210 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔