ملتان ( سٹاف رپورٹر) پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے پی آئی اے میں سوداکاری ایجنٹ برائے 2025-26 کیلئے ملکی سطح پر ریفرنڈم بھاری اکثریت سے جیت کر ہیٹ ٹرک کرلی۔ ملتان میں پیپلز یونٹی نے 108کل رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 72 ووٹ لئے۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حمایت یافتہ ائیر لیگ کو صرف 32 ووٹ ملے انصاف فرنٹ کو دو ووٹ ملے اور دو ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکے ۔