• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں12مقدمات درج کرلیے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں12مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے وارث علی سے دو ڈاکو موبائل چھین کر فرار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں شہزاد شریف سے 12ہزار اورموبائل فون لے گئے ،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں جاوید حسین سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل چھین کر فرارجب کہ محمد آصف ، محمد اسلم ، حسنین ،رمضان ،وقاص ملک ،فہیم ربانی ،محمد سعید اور محمد سلیم کے نقدی ،طلائی زیور،موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید