ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ، ان کے اعزاز میں کمشنر آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں کمشنر مریم خان نے ڈاکٹر وسیم رمزی کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار،اسسٹنٹ کمشنرحافظ خورشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی، ڈی جی ہیلتھ ساؤتھ مہر محمد اقبال، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد، پی ایس او ٹو کمشنر شاہد محمود تھے۔تقریب کے آخر میں کمشنر نے ڈاکٹر وسیم رمزی کو شیلڈ دی۔