• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میلاد فاؤنڈیشن زاہد بلال کے اعزاز میں تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) صدر میلاد فاوّنڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی کو میلادالنبیﷺ کے حوالہ سے خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔انجمن سرکار مدینہ کے سرپرست اعلیٰ اقبال یوسف نقشبندی، جنرل سیکرٹری صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری ، محمد عارف اور قاری اختر سعیدی ، شیخ امان اللہ، محمدصدیق قریشی، سید اعجازحسین عرف ججی شاہ، ریاض احمد چشتی نظامی، سردار نوید حسین جراح نے زاہد بلال قریشی کے کام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا تقریب میں ملک جعفر کمبوہ،حاجی یامین، محمد طارق نقشبندی، عبدالخالق نقشبندی، محمد ناصر نقشبندی، ملک محمد عادل، رانا نعیم ستار، ملک زاہد اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید