راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی 13 وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار ،5 موٹر سائیکل اور تین ڈکیتیوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اڑا لے گئے۔ 3 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں محمد وجاہت سے 2موٹر سائیکل سوار 5ہزار روپے اور موبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ گلشن نایاب میں2موٹرسائیکل سوار ملک انظر عمران سے 2 موبائل اور 6ہزار روپے ،گلشن نایاب میں2 موٹرسائیکل سوارسید ذیشان حید ر سے موٹرسائیکل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں2 موٹرسائیکل سوار ذیشان الحق سے2 موبائل اور دیگر سامان ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک میں2موٹرسائیکل سوار خالدمحمود سے ساڑھے چھ لاکھ روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارفیصل ندیم کا بیگ جس میں موبائل اور 30ہزار روپے تھے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر جواد الرحمن کے گودام سے 3 مسلح ملزمان ساڑھے گیارہ لاکھ روپے ،رولیکس گھڑی ، 2 طلائی انگوٹھیاں اور ڈی وی آرچھین لے گئے۔ وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔تھانہ روات کے علاقہ بگا میانہ میں محمد وقار اپنی گاڑی میں اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ جارہا تھا کہ راستے میں اویس ، ملازم حسین اور دس بارہ نامعلوم افراد آئے اور گاڑی روک کر انہیں گاڑی سے اتار کر مدعی کی گاڑی جس میں اس کاموبائل فون تھا لے کر فرار ہوگئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں عمران علی سے 50ہزار روپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا۔بحریہ ٹاؤن میں محمد ابراہیم کے گھر سے 4تولے وزنی طلائی زیورات،2 لاکھ روپے اور موبائل، حیدر کے گھر کے واش روم کاروشن دان توڑ کر گھرسے طلائی زیورات 1 تولہ سونا اور 10 لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔دیگر کی چیگر وارداتوں میں بھی قیمتی سامان اور نقدی اڑا لی گئی۔