• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی دادوچھاڈیم اور رنگ روڈ مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے دادوچھا ڈیم اوربانٹھ راولپنڈی رنگ روڈ بمقام بانٹھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں میگا پراجیکٹس پر جاری کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزیدٹیموں کو بھی موبالائز کرنا پڑے تو وہ کی جائیں اور ٹائم لائن کے مطابق ہر کام کی انجام دہی یقینی بنائیں۔ کمشنر راولپنڈی کو بانٹھ کے مقام پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر کا پراجیکٹ ہے 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے دسمبر 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔دادوچھا ڈیم سائٹ پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کا 18 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ لینڈ ایکویزیشن سو فیصد مکمل جبکہ سول ورک پر کام جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے دو سال کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید