راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)2024 میںسینٹرل جیل اڈیالہ کے 33قیدی جان کی بازی ہارگئے ۔جیل ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے 31دسمبر 2024کے دوران اڈیالہ جیل میں مجموعی طور 33اسیروں کی اموات ہوئیں۔جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مرنے والے تمام اسیر مختلف بیماریوں میں مبتلاتھے جوسب کے سب دوران علاج معالجہ انتقال کرگئے ۔جیل انتظامیہ نے دوران قیدجاں بحق ہونے والے تمام اسیروں کی میتیں پوسٹ مارٹم کرانے اوردیگرقانونی کارروائی کی تکمیل کے بعدان کے ورثاءکے حوالے کیں ۔2023میں اڈیالہ جیل کے 28اسیروں کی اموات دوران اسیری ہوئی تھیں ۔ 2022میں سینٹرل جیل کے 39 جب کہ 2021 میں مجموعی طورپر44اسیر زندگی کی قید سے آزادہوگئے تھے۔ذرائع کاکہناہے کہ جیل میں اس وقت 7 ہزارسے زیادہ اسیربندہیں جب کہ جیل میں صرف 2ہزارایک سو74قیدیوں کی گنجائش ہے جب کہجیلہسپتال میں صرف 80بستروں کی گنجائش ہے۔