• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء میں گرانفروشوں کو 60 لاکھ جرمانے،610دکانیں سر بمہر

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) سال 2024ء میں ہزار سے زائد گراں فروشوں کی گرفتاری اور 60 لاکھ روپے جرمانہ وصولی کے باوجود گراں فروشی کی لعنت پر قابو نہ پایا جا سکا۔ ترجمان کے مطابق شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 610 دکانوں کو سیل 331 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ 2024ء کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق انسداد گداگری مہم کے تحت 949 بھکاری گرفتار کر کے 193 مقدمات کا اندراج کیا گیا،156 غیر قانونی پٹرول ایجنسیز سیل کر کے 110 گرفتاریاں، مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے والے 97 ایل پی جی پوائنٹس بھی سیل 95 افراد گرفتار کیا گیا ۔13 پٹرول پمپس سیل کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انسداد تجاوزات مہم میں 56 گرفتاریاں اور 17 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید