• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی سے بھاری مقدار میں جعلی اور غیر معیاری ادویات برآمد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب جعلی اور غیر معیاری ادویات سے بھری گاڑی پکڑ کر ملزم محمد زمان کو گرفتار کرلیا۔خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے نےڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ملزم کی گاڑی سے 50٫000 سے زائد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم نے برآمد شدہ ادویات ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرنا تھیں۔
اسلام آباد سے مزید