• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے کم سن بچی اور دولڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک کم سن بچی اور دولڑکیوں کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ کینٹ کو فا خرہ بنارس نے بتایا کہ اپنی بیٹی (الف)عمر اڑھائی سال کے ہمراہ دو ا لینے کے لئے مال روڈ آئی ۔جب میں بنک روڈ چوک پہنچی تو عمران اصغر، خورشید اصغر پسران غلام اصغر عذرا بتول ریحانہ مصطفیٰ اور منشی فراز نے مجھ پر حملہ کر دیا اوراس دوران میری بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر چھین کرلے گئے۔تھانہ سول لائنزکو خالد محمود نے بتایا کہ قوی یقین ہے کہ اس کی بیٹی (الف) عمر 14 سال کو خضر وغیرہ نے اغواءکرلیا۔تھانہ کہوٹہ کو شہاب ثاقب نے بتایاکہ اس کی بیوی 2بجے دن گھر سے اچانک غائب ہو گئی ۔ مجھے خوشنود کی والدہ پر شک ہے کہ اس نے نامعلوم اشخاص کے ساتھ مل کر میری بیوی کو اغواء کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید