• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے ، نئے سال آغاز پر گولیوں کی آوازیں گونج اٹھیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شہر اقتدار کے پولیس حکام کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شدید سردی کے باوجود نئے سال آغاز پر 12 بجتے ہی گولیوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔نیو ایئر نائٹ پر 3000سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض سرانجام دیتے رہےمگر شہر بھر قائم ناکوں کے باوجود تمام تھانوں کے علاقے ٹھاہ ٹھاہ کی آوازوں سے گونجتے رہے، بڑے بڑے پلازوں نے بھی نئے سال کے جشن منائے اور میوزیکل شو منعقد کئے۔سال نو 2025ء کے آغاز پر ہی شہری گاڑیوں ، موٹرسائیکل پر سڑکوں پر امڈ آئے ۔ فیض آباد انٹرچینج، راول ڈیم چوک ، پی ڈبلیو ڈی چوک، فیصل مسجد ، بلیو ایریا ، ایف ٹین مرکز ، دامن کوہ ، مارگلہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں شدید رش رہا ۔گاڑیوں میں نوجوانوں نے میوزک پر پرجوش انداز میں بھنگڑے ڈالے جبکہ موٹر سائیکلوں پر ون ویلرز بھی اپنی موج میں مگن رہے ۔
اسلام آباد سے مزید