راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 5ملزموں کو گرفتار کرکے ایک پستول، تین رائفل، 560گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے 9ملزموں سے 40لٹر اور 7بوتل شراب بھی برآمد کرلی۔ آراے بازار پولیس نے پتنگیں لے کر جانے والے ملزم سے35پتنگیں اور13ڈوریں برآمد کر لیں۔ تھانہ گوجر خان پولیس نے بیٹروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 18قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 31 ہزار روپے، 16 موبائل فون، جبکہ تھانہ آراے بازار پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 7 قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 16ہزار 580 روپے،5 موبائل فون برآمد کر لئے۔