اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، بہترین کسٹمر سروسز، آئیسکو کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن، انتظامی اور آپریشن امور میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور دیگر کیلئے ہم نے انتھک کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری ٹیم اپنے صارفین کو محفوظ، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور معیاری کسٹمر سروسز کی جانب پر عزم ہیں اور صارفین کے مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے گی۔