• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانے والے 47 لیکچررز کےپوسٹنگ آرڈ رجاری

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)ترقی پانے والے 47 لیکچررز کے پوسٹنگ آرڈ بھی جاری کر دیئے گئے۔ چند ماہ قبل ڈی پی سی کی طرف سے ترقی پانے والےچار سو پچپن لیکچررز سے پوسٹ کی بنیاد پر آپشنز طلب کی گئی تھیں جن میں تین سو پچانوے نےآپشن دے دی تھی ۔ ساٹھ کے لگ بھگ لیکچررز نے آپشن دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ ادھر آپشن دینے والوں کے آرڈرز جاری ہوگئے مگر ساٹھ کی پوسٹنگ روک دی گئی ،ان میں بارہ کی پوسٹ کہیں بھی نہیں تھی جن کی پوسٹنگ کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ غیر ضروری فارغ سیٹوں کی کنورژن کر کے ان کے پوسٹنگ آرڈرز ان سیٹوں پر کئے جائیں گے جبکہ باقی کو دستیاب آسامیوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔اب ان 47 کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں جن کی آسامیاں موجود تھیں۔
اسلام آباد سے مزید