اسلام آباد( جنگ نیوز)پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی یحییٰ شیخ نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال انشا اللہ قوم کو معاشی خوشحالیوں کی نوید سنائے گا۔ قوم کو ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں ۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن کی قربانیاں قوم تاحیات یاد رکھے گی۔