راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں رات گئے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 3ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق صدر بیرونی پولیس کے اہل کار موٹر سائیکل سنیچنگ کی اطلاع پر سنیپ چیکنگ کے لئے موجود تھےکہ اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 3 ڈاکو ؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت فرمان، سلیمان اور کاشف کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے کچھ دیر قبل شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا، ملزمان سے برآمد کار بھی 4 روز قبل صدر بیرونی کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔