• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دھرنے پاکستان کی معیشت تباہ کرنے کی سازش ہے

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ معاشی و اقتصادی ماہرین جانتے ہے کہ کراچی شہر پاکستان کی اقتصادیات میں شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،کراچی میں بیس، تیس افراد پر مشتمل دھرنے چوری اور سینہ زوری کی واضح مثال ہیں، پارا چنار اور سندھ کی صورتحال پر مذمتی بیان میں عمر توحیدی نے کہا کہ کراچی میں جاری دھرنے چور مچائے شور کے مصداق ہیں،اگر دھرنوں کا بہت شوق ہے تو خیبر پختونخوا گورنمنٹ کے خلاف دھرنے دیں،کرم ایجنسی میں قیام امن کی اولین ذمہ داری وہاں کے وزیر اعلی کی ہے۔سندھ اور پنجاب میں حالیہ دھرنے سراسر شرارت، ملک دشمنی، فسطائیت اور بہتری کی جانب گامزن پاکستانی معیشت کو کمزور کرنے کی بھیانک سازش ہیں۔انہوں نے ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ مٹھی بھر ان شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو ملکی معیشت کو تباہ اور سرمایہ کاری کے عمل کو منجمد کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید