کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، بینکوں کی تعطیل کے باعث بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ جاری نہیں ہوا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کی کمی سے 277.75 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 279.59 روپے پر برقرار رہی،یورو کی قیمت خرید 1.53 روپے کی کمی سے 288.57 روپے سے کم ہو کر 287.04روپے اورقیمت فروخت 1.43روپے کی کمی سے 290.93 روپےسے کم ہو کر 289.50روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 91 پیسے کی کمی سے 348.15روپے سے کم ہو کر 347.24 روپے اور قیمت فروخت 70پیسے کی کمی سے 350.85 روپے سے کم ہو کر350.15 روپے ہو گئی ہے۔