کوئٹہ (اے پی پی )کوئٹہ گرین بس میں ایک سال کے دوران 30لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا گرین بس کے ذریعے قومی خزانے میں 12 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانہ میں جمع کی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق کوئٹہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیرانتظام 8گرین بسیں چلائی جارہی ہے جو بیوٹمز سے بلوچستان یونیورسٹی تک جاتی ہیں روز 8گرین بسوں میں 8ہزار500سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں،اس طرح 2024ء کے دوران 8گرین بسوں میں 30لاکھ 60ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا جس میں 20فیصد مسافر خواتین ہیں اور ہر مسافر کا کرایہ 40روپے ہیں اس طرح قومی خزانہ میں 12 کروڑ 24لاکھ روپے قومی خزانہ میں جمع ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائےگرین بس نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ عوام کو آرام دہ سفر بھی مہیا کرتی ہیں۔