راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پروفیسر عبد الرحمن مکی کی شخصیت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت، دینی تعلیمات کی ترویج اور اصلاح معاشرہ کے لیے خدمات سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پروفیسر عبدالرحمن مکی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان مرکزی مسلم کے رہنما حافظ عبدالرؤف، احسان اللہ منصور، انجینئر مبین صدیقی، نثار خان، جماعت اسلامی کے رہنما رضا احمد شاہ، مسلم لیگ یوتھ کے رہنما صفی اللہ کمبوہ، میاں بلال و دیگر نے کیا مقررین نے پروفیسر عبدالرحمن مکیؒ کی دینی، سماجی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ان کی وفات مذہبی حلقوں کیلئے بڑا سانحہ ہے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہ ہوگا ۔