اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، محکمہ موسمیات کیمطابق سب سے زیادہ بارش چترال 59، دیر بالائی 28 )، دروش 27،میر کھانی 25، کالام 10، لاہور 08، استور 05،سکردو04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس دوران چترال 15،استور 03، کالام، دروش 02، اورمالم جبہ میں01انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، مری ،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے،