• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے سمگل شدہ شاپنگ بیگ کی نیلامی بند کی جائے،آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد ( جنگ نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ،سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی،جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی،ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان ، ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان، جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری عبد الغفار چوہدری، طارق مارکیٹ کے صدر مظفر ہاشمی، جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان، سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری، آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی، بہارہ کہو مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال اور آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ نے کہا ہے کہ ایران سے سمگل شدہ شاپنگ بیگ کی نیلامی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ بیگ کے کارخانے بند کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور وفاقی دارالحکومت میں شاپنگ بیگ کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کئے تقریبا چار سال ہو گئے ہیں۔ چھوٹے تاجر موسمیاتی تبدیلی کے محکمہ کے زیر عتاب رہتے ہیں۔ اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں اس وقت بھی درجنوں کارخانے چل رہے ہیں۔ نشاندہی کے باوجود ابھی تک ان کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا۔ بڑے شاپنگ سینٹرز نے پلاسٹک کے استعمال کو ذریعہ آمدن بنا لیا ہے اور وہ گاہکوں سے قیمت وصول کرتے ہیں۔ چھوٹے دکانداروں کو یہ بلا قیمت دینا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ سستا شاپنگ بیگ مجبور استعمال کرتے ہیں۔ اگر پلاسٹک بیگ بنانے والے کارخانے بند کر دئیے جائیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید