• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: خودکش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید

تربت (نمائندہ جنگ) گذشتہ روز تربت میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ابوبکر ولد میاں داد سکنہ تنزگ شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ابوبکر دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے اور بدقسمتی سے دھماکے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ اسکی لاش کو ایف سی نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے تربت پولیس کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں شہید کی میت کو تدفین کے لیے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید