• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان ناقابل تنسیخ خود ارادیت کیلئے منصفانہ جدوجہد میں کشمیری عوام کی سیاسیʼ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پاکستان اور بھارت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن کی منظور کردہ قرارداد کی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انحراف کررہا ہے اورانہیں جبرʼ تشدد اور منظم مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید