• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا طیارہ حادثہ، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ ضائع ہونے کا انکشاف

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر29دسمبر کو لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے جیجو ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ ضائع ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ جس بنیاد پر تحقیقات میں تیز رفتاری سے پیش رفت نہیں ہو رہی۔ حادثے کو ایک ہفتہ سے زائد گزرنے کے باوجود فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوسکا۔ رپورٹس کے مطابق ملبے سے ملنے والا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ اور کاکپٹ وائس ریکارڈر دونوں خراب حالت میں ہیں۔ فلائٹ ریڈار کی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق بوئنگ طیارے نے لینڈنگ گیئر اپ پوزیشن میں لینڈنگ کی کوشش کی اور پھسل کر ایئرپورٹ کی حفاظتی باڑ سے ٹکرایا اور فوری آگ لگنے کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید