لاہور(نمائندہ جنگ)سچے لوگ…سچے وعدے،مہنگی بجلی کا سستا علاج۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پوراکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فری سولر پینل سکیم کاآغازکردیاہے۔10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطاً 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے۔پنجاب میں 550 اور1100واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے۔ جون2024ء میں 200 یونٹس تک کے صارفین کوسولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے۔کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے۔