• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر 132 خواتین قتل

لاہور( این این آئی)لاہور 1میں غیرت کے نام پر گزشتہ 14 برس کے دوران 132 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ پولیس دستاویزات کے مطابق سال 2011 کے دوران 10، 2012 کے دوران 15، 2013 کے دوران 11 خواتین کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔2014 کے دوران 24، 2015 کے دوران 13، 2016 کے دوران 7خواتین غیرت کی بھینٹ چڑھیں۔ 2017 کے دوران 9، 2018 کے دوران 10، 2019 کے دوران 12 ، 2021کے دوران 6، 2022کے دوران 4، 2023کے دوران 2جبکہ 2024کے دوران لاہور میں 6خواتین غیرت کے نام پر بیدردی سے قتل کر دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید