خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) دادو میں ٹریفک جام کی وجہ سے پھنسی ہوئی گاڑیوں میں ہونیوالی بچوں کی ڈلیوری کے افسوسناک واقعات کا ڈی سی دادو مختیارعلی ابڑو کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ناجائز تجاوزات ھٹانے کیلیئے اھم روڈ اور سڑکوں پر آپریشن شروع کردیا گیا۔اس سلسلہ میں اسسسٹنٹ کمشنر سمیع اﷲ وگن کی موجودگی میں میونسپل افسران و عملہ اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات مسمار کرنے کے بعد سامان ھٹادیا۔اس موقعے پر دوکانداروں کو دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی وارننگ بھی دی گئی۔