• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج، 250 ملزمان کی ضمانت منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ 150ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بنی گالہ،کوہسار ،شہزاد ٹائون،نون،آبپارہ،آئی نائن، مارگلہ،سیکرٹریٹ،سہالہ میں مقدمات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی گالہ کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی۔ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033میں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج ہوئیں۔ تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور ایک ملزم کی درخواست خارج ہوئی، تھانہ شہزاد ٹائون کے مقدمہ میں 9 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کی گئیں، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور اور ایک ملزم کی درخواست خارج ہوئی، تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 25ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید