• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ سائزنگ سفارشات پر عملدرآمد شروع، وزارت IT میں17 عہدے ختم

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت آئی ٹی نے حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرنا شروع کردیا ، وزارت میں 17 عہدوں کو ختم کردیا گیا ہےجبکہ وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے این آئی ٹی بی کو بھی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پرختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ورچوئل یونیورسٹی کو وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی ماتحت کردیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی نے اگنائٹ، پی ایس ای بی اور این ٹی سی کے معاملہ پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لیں این ٹی سی کے ڈھانچے کو 50 فیصد کم کردیا گیا، ورچوئل یونیورسٹی وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت کر دی گئی ,ستاویز کے مطابق آئی ٹی آلات، سافٹ ویئر کی خریداری کو پروکیورنگ ایجنسی کے ذریعے انفرادی طور پر انجام دیا جائےگا۔

اہم خبریں سے مزید