کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت کراچی سےملک بھرکےلئے ایمبولینس سروس کاآغازکردیاگیا، کراچی کے مقامی ہال میں افتتاحی تقریب میں نائب صدرالخدمت سندھ سیدمحمدیونس،جنرل سیکرٹری محمدشاہد، آفیسرریسکیوایمرجنسی سروس سندھ مجاہدحسین، پبلک ریلیشن آفیسرٹریفک پولیس سہیل احمد،پبلک ریلیشن آفیسرآٹوورکشاپ شیخ احمد شریف اورنیوکراچی ٹاؤن چیئرمین محمدیوسف سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ڈرائیورز کے لئےتربیتی ورکشاپ کابھی اہتمام کیاگیا، جس میں ریسکیوایمرجنسی سروس کے ٹرینرز نے ڈرائیورز کو بنیادی تربیت فراہم کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسیدمحمد یونس کاکہناتھاکہ الخدمت نے پہلے مرحلے میں 48 ایمبولینسز سے اس سروس کا آغاز کیا ہےجو سندھ کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور پورے پاکستان میں خدمات فراہم کررہی ہیں، ایمبولینسز میں ایئرکنڈیشنڈ سسٹم، آکسیجن سلنڈرز، اور فرسٹ ایڈ کٹس موجود ہیں، روڈ حادثات کے متاثرین سمیت مستحق مریضوں کویہ سروس مفت فراہم کی جارہی ہے، الخدمت کی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 1023ہے، جس پر 24گھنٹے خدمات دستیاب ہیں۔