کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2025،9جنوری سے 30جنوری تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، بورڈ سے الحاق شدہ اسکول آن لائن فارم کیلئے بورڈ کے آفیشل پورٹل کے لنک پر کلک کریں ،گورنمنٹ بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ محنت کے ماتحت آنے والے اسکول بھی آن لائن امتحانی فارم اسی شیڈول کے مطابق بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں۔