• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مسائل کا سبب بننے والے بچت بازاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک مسائل کا سبب بننے والے گلشن اقبال ٹائم اسکوائر اور الہ دین بچت بازار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،کراچی انتظامیہ نے شہر میں انڈوں اور مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز اوربیورو آف سپلائی کے افسران کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ کو سختی سے نافذ اور خلا ف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، اجلاس میں بچت بازاروں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل اور شہریون کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے اپنے اپنے ضلع میں بچت بازاروں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک مسائل کا سبب بننے والے بچت بازاروں کو منسوخ کیا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر قائم بچت بازاروں کی فہرست کمشنر کراچی کو پیش کریں گے،ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے اجلاس کو بتایا کہ گلشن اقبال ٹائم اسکوائر بچت بازار اور الہ دین بچت بازاروں کی انتظامیہ کو ان کی وجہ سے پیدا ہونے والی ٹریفک کی بدنظمی دور کر نے کے لئے ترجیحی اقدامات کرنے کی تنبیہ کر دی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید