• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برٹش جونئیر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکباد دی ہے۔ ا نھوں نے 18سال بعد سکواش جونیئر چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سہیل عدنان نے سکواش کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، سہیل عدنان کی جیت نے سکواش کے میدان میں پاکستان کی شاندار کامیابیوں کی یاد تازہ کر دی۔سہیل عدنان نے قوم کو خوشی کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید