• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں 13 ہزار 586 مقدمات کے فیصلے

راولپنڈی(رپورٹ/راحت منیر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے 2024 میں13ہزار 586مقدمات کے فیصلے کئے ہیں 3ہزار504 ارجنٹ کیسز، 8ہزار42ریگولر، 201پرانے، 173الیکشن اپیلیں،1685نئے دائر کیسز شامل ،جن میں ایک ہزار9سو 55مقدمات کے فیصلے ڈویژن بنچوں میں ہوئے،ایک مقدمہ کا فیصلہ تین ججز پر مشتمل لارجر بنچ نے بھی کیا،173الیکشن اپیلیں بھی نمٹائی گئیں،نمٹائے گے مقدمات میں3ہزار504 ارجنٹ کیسز، 8ہزار 42ریگولر،201پرانے، 1685 نئے دائر شدہ کیسز شامل ہیں،سنگل بنچوں میں مقدمات نمٹانے میں جسٹس صداقت علی خان 5ہزار 345مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ملک بھر سے سے مزید