• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات، ملائشیا اور عراق سے 24 گھنٹے میں 63 پاکستانی بے دخل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائشیا اور عراق سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جنہیں کراچی پہنچنے پر قانونی کاروائی کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری یا ہاروب ہونے پر 15 اور زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

ممنوعہ تارکینِ وطن ہونے پر ملائشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد پر عراق سے 11 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔

یو اے ای سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔

اہم خبریں سے مزید